قازقستان میں اپوزیشن کا صدارتی انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیکر احتجاج

Last Updated On 11 June,2019 11:34 am

نورسلطان: (دنیا نیوز) قازقستان میں صدارتی انتخابات کو اپوزیشن نے غیر جمہوری قرار دے کر احتجاج کیا۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا جبکہ صدراتی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

قازقستان میں ہونے والے انتخابات کے دوران پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین الیکشن کے بائیکاٹ کی نعرے بازی کر رہے تھے، احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے حزب اختلاف کے سیاسی کارکنوں کے گھروں میں بھی چھاپے مارے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 500 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کریک ڈاؤن کے دوران چند صحافیوں کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔