وکلا ایکشن کمیٹی نے کسی بھی ہڑتال کا حصہ بننے سے کر دیا

Last Updated On 09 June,2019 09:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب بار کونسل اور وکلا ایکشن کمیٹی نے پاکستان بار کونسل سے 14 جون کو دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسی بھی ہڑتال کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وکلا ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام وکلا نمائندہ تنظیموں کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بار سمیت مختلف وکلا نمائندگان نے شرکت کی۔

وکلا ایکشن کمیٹی 14 جون کو دی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لینے کا مطالبہ کر دیا اور متفقہ قرار داد بھی پیش کی۔ وکلا کا کہنا تھا اگر جج آپ کو بےگناہ لگتے ہیں تو انہیں باعزت بری کریں۔

وکلا ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد بےلاگ احتساب ہے کیونکہ ہمیں کسی شخصیت کو نہیں بلکہ اداروں کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے۔ آئین ججز کے احتساب کا فورم مہیا کرتا ہے جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل میں کسی بھی جج کا احتساب ہو سکتا ہے۔

ایکشن کمیٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں الزامات سے سب آگاہ ہیں، اگر عائد ہونے والے الزامات درست نہ ہوئے تو ریفرنس خود بخود ختم ہو جائے گا، مگر سماعت سے پہلے ہی احتجاج کی کالیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔