امریکہ کی مذاکرات کی خواہش الفاظ کا کھیل ہے: ایران

Last Updated On 04 June,2019 12:51 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی خواہش کو الفاظ کا کھیل قراردے دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ عباسو موسوی نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے بغیر کسی پیشگی شرائط کے مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کچھ عرصہ قبل ایران سے مذاکرات کےلیے شرائط پیش کررہے تھے جبکہ اب ان کی کوئی شرائط نہیں۔ پہلے امریکا ملٹری سپرپاورہونے کی دھمکی دیتا تھا جبکہ اب کہتا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے بادل چھٹنے لگے

یاد رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ واشنگٹن بغیر کسی شرائط کے تہران کے ساتھ مذاکرات کیلئے مل بیٹھنے کو تیار ہے تاہم ایران کی جانب سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔