واشنگٹن: (دنیا نیوز) مودی سرکار کو ایک اور دھچکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے ترجیحی تجارتی رعایت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر نے فیصلے پرعمل درآمد کے لیے ایوان نمائندگان اور سینٹ کو خط لکھ دیا۔
جنگ کا محاذ ہو یا تجارت کا میدان، دنیا بھر میں ذلت و رسوائی مودی سرکار کامقدر بن گئی، پاکستان کے بعد امریکا نے بھی بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے ترجیحی تجارتی رعایت ختم کر دی۔
ٹرمپ نے فیصلے پرعمل درآمد کے لیے سینیٹ اور ایوان نمائندگان کو خط لکھ دیا۔ امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ بھارت نے اپنی منڈیوں میں امریکی مصنوعات کی مساوی رسائی کی یقین دہانی نہیں کرائی، بھارت 5 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کی مصنوعات بغیر ڈیوٹی امریکا برآمد کر سکتا تھا۔ اس فیصلے کے بعد 2 ہزار بھارتی مصنوعات متاثر ہوں گئیں جن میں آٹو ٹیکسٹائل پروڈیکٹس شامل ہیں۔