میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے حکومت کے علیحدگی پسندوں سے بات چیت کے اعلان کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس ہفتے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے علیحدگی پسندوں سے بات چیت کے لیے غیر جانبدار ثالث کا اعلان بھی کیا تھا۔
اپوزیشن کا موقف ہے کہ علیحدگی پسندوں سے بات چیت کا اعلان اپنی شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے جبکہ علیحدگی پسندوں کا مطالبہ ہے کہ کاتولونیا کو الگ ریاست بنایا جائے۔