امریکا اور اسرائیل یونیسکو کی رکنیت سے دستبردار

Last Updated On 02 January,2019 04:04 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکہ اور اسرائیل نے تعصب فروغ دینے کا الزام لگا کر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رکنیت سے علیحدگی اختیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے بہانہ تراش کر یونیسکو کی رکنیت سے دستبرداری اختیار کر لی، اقوام متحدہ کے ادارے پر اسرائیل کے خلاف تعصب کو ہوا دینے کا الزام لگا دیا۔ یونیسکو دنیا بھر میں تعلیم، سائنس اور ثقافت کے فروغ کیلئے کام کرتا ہے۔ دونوں ملکوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یونیسکو اسرائیل مخالف تعصب کو فروغ دے رہا ہے۔ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے 2017 میں ادارے کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب دونوں ممالک نے باضابطہ طور پر یونیسکو کی رکنیت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 2011 میں جب یونیسکو کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں قدیم مقامات کو فلسطینیوں کا ثقافتی ورثہ قرار دے کر فلسطین کو مکمل رکنیت دی گئی تو اس فیصلے کے بعد امریکا اور اسرائیل نے واویلا کرتے ہوئے یونیسکو کو فنڈز کی فراہمی بھی روک دی تھی۔