فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک چھٹے ہفتے میں داخل ہو گئی

Last Updated On 23 December,2018 06:29 pm

پیرس: (دنیا نیوز) پورے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں میں اس بار تیئس ہزار افراد نے شرکت کی۔ پیرس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے ڈر کر پولیس والوں کو بائیک سمیت بھاگنا پڑا۔ ایک سو چالیس افراد گرفتار کر لیے گئے۔

پیلی جیکٹ تحریک چھٹے ہفتے میں داخل ہو گئی۔ کرسمس کی خوشیوں میں روشن شہر پیرس بدترین تشدد کی زد میں ہے۔ پیرس میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مظاہرین نے پولیس پر ایسا پتھراؤ کیا کہ پولیس والوں کو بھاگنا پڑا، کچھ تو اپنی بندوقین چھوڑ کر بھاگ نکلے، ایک سو چالیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پورے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں میں اس بار تیئس ہزار افراد نے شرکت کی۔ فرانس میں حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور اضافی ٹیکسوں پر لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔