امریکا: سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام قتل

Last Updated On 09 September,2018 07:55 pm

ڈیلاس: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک اور سیاہ فام شہری کو قتل کر دیا جس کا مقدمہ قتل درج کر لیا گیا ہے۔

ڈیلاس پولیس کے مطابق سفید فام پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کے بعد واپس پہنچی اور غلطی سے اپنے گھر جانے کے بجائے 26 سالہ بوتھم شیم جین کے گھر داخل ہو گئی جہاں اس نے جین پر گولی چلا دی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 

پولیس کی سربراہ رینی ہال نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ اس پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دوسری جانب پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر سیاہ فام شہریوں نے احتجاج کیا اور مرنے والے کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔