نیپال:ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افراد ہلاک، خاتون زخمی

Last Updated On 08 September,2018 08:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیپالی شہر نواں کوٹ کی پہاڑیوں کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے جن میں جاپانی سیاح بھی شامل تھا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار خاتون حادثے میں محفوظ رہیں جن کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے اڑنے کے بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔