بنگال میں بارش سے دو منزلہ گھر منہدم

Last Updated On 07 August,2018 03:57 pm

بنگال (دنیا نیوز ) بھارتی ریاست بنگال میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، نہر کنارے واقع دو منزلہ گھر دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی نذر ہوگئے۔

خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، بھارتی ریاست بنگال میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ضلع بنکورہ کے علاقے میں نہر کنارے واقع گھر پانی میں بہہ گئے، موبائل سے بنی ویڈیو میں گھر گرنے سے چند منٹ پہلے ہی رہائشیوں کو باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، کولکتہ اور بنگال میں بارشوں کے بعد حکام نے متعدد گھروں کو خالی کرنے کی وارننگ جاری کی تھی۔