یونان :جنگل کی آگ سے جاں بحق افراد کی یاد میں تقریب

Last Updated On 31 July,2018 12:21 pm

ایتھنز (دنیا نیوز ) یونان کے جنگل میں لگی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، مرنے والوں کے عزیزوں اور ایتھنز باسیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے شمعیں روشن کیں۔

تقریب میں شریک لوگوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے عارضی یادگار پر پھول بھی چڑھائے، انہوں نے شمعوں سے تئیس سات لکھا۔ یہ وہ تاریخ ہے جب جنگل میں آگ لگی جس نے نوے سے زائد جانیں لیں۔

تقریب میں شریک لوگوں نے حکومت پر تنقید بھی کی۔