ریاض (دنیا نیوز ) سعودی عرب کے ماہر موسمیات نے عیدالفطر پندرہ جون بروز جمعہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سعودی ماہر موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ فلکیاتی اعداد و شمار سے اندازہ ہوا ہے کہ اس سال ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عید الفطر پندرہ جون بروز جمعہ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا انحصار موسم اور مطلع صاف ہونے پر ہے،۔ جمعرات 14 جون کو شوال المکرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔