عوام اور مادر وطن کی خدمت زندگی کا اولین مقصد، ملک کے خوشحال مستقبل کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا: پیوٹن
ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے چوتھی بار ملک کی باگ دوڑ سنبھال لی، دارالحکومت ماسکو میں ایک خصوصی تقریب میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
65 سالہ پیوٹن نے گرینڈ کریملن پیلس میں حلف اٹھایا، وہ 6 سالہ مدت کے لئے صدر بنے ہیں، انہوں نے مارچ میں ہوئے انتخابات میں 76 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے کہا یہ انکا فرض ہے کہ ملک کے حال اور پُرامن، خوشحال مستقبل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے کہا وہ یقین دلاتے ہیں کہ عوام اور مادر وطن کی خدمت انکی زندگی کا اولین مقصد ہو گا۔