لندن:(دنیا نیوز) 300 یورپی پارلیمنٹیرین نے ٹرمپ کو ایران نیوکلیئر ڈیل سبوتاژ کرنے سے روکنے کیلئے امریکی کانگریس کو کھلا خط لکھ دیا، ان کا موقف ہے کہ ایٹمی معاہدے سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنا ممکن ہے۔
ایران ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے یورپی اراکین پارلیمنٹ میدان میں کود پڑے، ٹرمپ کو معاہدہ سبوتاژ کرنے سے روکنے کے لیے امریکی کانگریس کو کھلا خط لکھ دیا۔ برطانوی اخبار میں چھپنے والے خط میں یورپی اراکین کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ایرانی ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنا ممکن ہے، معاہدہ ختم ہوا تو سفارتکاری کو دھچکا لگے گا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن12 مئی کو ختم ہو رہی ہے تاہم امریکی حکام کے مطابق معاہدے میں ردوبدل کے لیے جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔