کلبھوشن کے پکڑے جانے پر انڈین نیوی نے ریکارڈ غائب کر دیا: بھارتی صحافی

Published On 02 Feb 2018 11:38 AM 

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی صحافی پراوین سوامی نے انکشاف کیا ہے کہ کلبھوشن را کے خفیہ مشن کا حصہ تھا، پکڑے جانے پر انڈٰین نیوی نے ریکارڈ غائب کر دیا۔

انڈین خفیہ ایجنسی "را " کے پاکستان میں خفیہ مشنز کا پردہ چاک ہو گیا، بھارتی صحافی نے کلبھوشن کے مشن اور" را " کے کرتوتوں کا پول کھول دیا۔ پراوین سوامی کے مطابق کلبھوشن یادیو نیوی کا حاضر سروس افسر تھا، جو کئی سال سے چاہ بہار میں "را" کے خفیہ مشن پر تھا۔ انہوں نے کہا جب معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد پکڑا گیا تو بھارتی نیوی نے ریکارڈ غائب کردیا۔

کلبھوشن کے ریٹائر ڈ نیوی افسر ہونے کا بھارتی دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، تحقیقاتی صحافی نے ریٹائرمنٹ کی تاریخ معلوم کرنے کیلئے محکمہ دفاع سے رجوع کیا تو بھارتی حکام جواب دینے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کرتے رہے۔ پراوین سوامی کا کہنا ہے کہ ایک اور بھارتی خفیہ ایجنسی " اسٹبلشمنٹ 22 " بھی لاہور اور کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔