قطر اور متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات میں نیا بحران

Published On 15 Jan 2018 09:40 PM 

ابوظہبی: (دنیا نیوز) قطری شاہی خاندان کے رکن شیخ عبداللہ بن علی الثانی کا کہنا ہے کہ انہیں حراست میں رکھا ہوا ہے۔

 

شیخ عبداللہ بن علی الثانی کا ایک ویڈیو پیغام منظر عام پر آیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں ان کی مرضی کے بغیر متحدہ عرب امارات میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان ذمہ دار ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں سعودی عرب اور مصر سمیت چھ عرب ممالک کے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد شیخ عبداللہ اس بحران کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔