میانمار :ایک ماہ ، 730 بچوں سمیت 6700 روہنگیا مسلمان قتل

Published On 15 Dec 2017 01:38 PM 

قتل کئے جانے والوں میں بڑی تعداد 5 سال سے کم عمر بچوں کی ہے :ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈر ایم ایس ایف کے اعداد و شمار

ینگون (نیٹ نیوز ) میانمار کی ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اگست کے آخر میں فوجی کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد صرف ایک ماہ میں 6700 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا۔
بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز ایم ایس ایف کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کم از کم 6700 روہنگیا مسلمانوں کو قتل کیا گیا، جن میں 5 سال سے کم عمر کے کم از کم 730 بچے بھی شامل تھے۔ یہ اعداد و شمار اس گروپ کی طرف سے کرائے جانے والے مختلف جائزوں کے بعد مرتب کیے گئے۔