بنگلہ دیش:روہنگیا مسلمان امداد کی قلت کا شکار

Published On 12 Dec 2017 03:14 PM 

بنگالی نہ ہونے پر پناہ گزینوں کو کاروبارکی اجازت نہیں،امداد زندگی گزارنے کیلئے کافی نہیں

ڈھاکہ (نیٹ نیوز ) میانمار میں جاری بدامنی، فوجی آپریشن اور شدت پسندوں کے حملوں سے جان بچا کر بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی تنظیموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد ناکافی ثابت ہو رہی ہے ۔بنگلہ دیشی شہری نہ ہونے کے سبب انہیں کام یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔ایسے میں، روہنگا پناہ گزین اپنی مدد آپ کے تحت زندگی کی گاڑی کھینچنے کے لئے تگ و دو میں مصروف ہیں۔