گلیات: (ویب ڈیسک) بیٹا جوان ہو جائے تو اس کے سر پر سہرا سجا دیکھنے کی ہر والد کی خواہش ہوتی ہے لیکن یہاں تو بوڑھا باپ اور جوان بیٹا ایک ہی دن دولہا بن گئے۔
یہ دلچسپ شادی پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد گلیات کے علاقے پھلکوٹ میں ہوئی جہاں باپ اور بیٹا ایک ہی دن دولہا بنے اور گھر میں اپنی اپنی دلہنیں بیاہ کر لے آئے۔
بوڑھے غلام مصطفیٰ نے اپنے سر پر تیسری بار سہرا سجایا لیکن وہ اس دن تنہا دولہا نہیں بنے بلکہ اپنے بیٹے احسن مصطفیٰ کے سر پر سہرا سجا دیکھنے کا خواب بھی پورا کیا۔
ساس اور بہو ایک ساتھ بیاہ کر گھر میں آئیں تو پورا خاندان خوش ہوا اور علاقے میں اس طرح کی شادی کی ایک مثال بھی قائم ہوگئی۔