قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر میں ایک نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود نوجوان دلہا نے شیئر کر دی۔
تینوں خواتین سے شادی کی تقریب ایک ہی دن منعقد کی گئی، تینوں دلہنوں نے سفید لباس پہنا اور اپنے دولہے کے ساتھ خوشی سے رقص بھی کیا، دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور ان تینوں سے محبت کرنے والے لڑکے محمد نے تینوں کو ہی اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔
ویڈیو کلپ میں نوجوان دلہا محمد نے بتایا کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور اس نے انہیں شادی کیلئے راضی کر لیا ہے۔
اس نے بتایا کہ وہ امیرہ سے ملا اور اس سے گہری محبت کرتا تھا کیونکہ وہ اس کی پڑوسن اور اس کی پہلی محبت تھی، پھر بعد میں وہ بوسی سے ملا اور اس سے بھی محبت کرنے لگا، اس کے بعد اس کی محبت اسماء سے بھی ہوگئی۔
لڑکیوں نے دولہا سے اپنی محبت کی تصدیق کی اور یہ بھی بتایا کہ انہیں اس سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نوجوان نے لڑکیوں کو شادی کی تیاری کیلئے قاہرہ کے شمال میں واقع علاقے شبرا الخیمہ میں ایک ہی ہیئر ڈریسر سے تیار کرنے کیلئے بُک کرایا۔
دلہنوں کو تیار کرنے والی صابرین حسنی نے بتایا کہ وہ دولہے کی طرف سے امیرہ نامی دلہن کو اپنے ساتھ بک کروا کر حیران رہ گئی، پھر وہ ایک ہفتے بعد واپس آیا اور دو دیگر لڑکیوں اسماء اور بوسی کو بک کرایا۔
صابرین حسنی نے یہ بھی کہا کہ اس نے درخواست کی کہ ریزرویشن کی تقرری ایک دن میں کی جائے، تینوں لڑکیوں سے بات کرنے کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ وہ دوست ہیں، انہوں نے تصدیق کی کہ انہیں ایک ہی دن میں محمد سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔