نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دولہا اور دلہن کی شادی میں رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل کی مشین گن‘ سٹائل میں انٹری دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صارف اشیش سئیوال نے ویڈیو شیئر کی جسے اب تک 15 ملین سے زائد ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔
دولہا اور دلہن کی شادی ہال میں انٹری فلم ’اینیمل‘ سے متاثر ہے فلم میں رنبیر کپور 500 کلو گرام وزنی مشین گن کا استعمال کرتے ہوئے دشمنوں سے لڑتے ہیں۔
جوڑے نے بھی فلم کی طرح شادی میں انٹری دینے کا فیصلہ کیا اور مشین گن پر بیٹھ کر ہال میں پہنچے، تاہم جوڑے اس حرکت سے سوشل میڈیا صارفین متاثر ہونے کے بجائے غصے میں دکھائی دیئے اور دولہا اور دلہن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ ایسا کردار کیوں بن رہے ہیں جس نے انتقام کیلئے لوگوں کو قتل کیا جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ وہ اپنی زندگی کی اگلی جنگ کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔