طیارے کے پروں پر ڈانس کرنے والا جہاز کا عملہ مشکل میں پڑ گیا

Published On 30 August,2023 03:13 pm

برن: (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کی فضائی کمپنی کے طیارے کے پروں پر ڈانس کرنے والا جہاز کا عملہ اپنی حرکت کے باعث مشکل میں پڑ گیا، مالکان نے تحقیقات شروع کر دیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کے کیبن کریو ممبران نے بوئنگ 777 طیارے کے اوپر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مالکان کو جب واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے عملے کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق کیبن کریو ممبران کی اس حرکت کی ویڈیو ایئرپورٹ پر انتظار کرتے ایک مسافر نے ریکارڈ کی تھی، ویڈیو اسی ماہ ریکارڈ کی گئی ہے جس پر ایئر لائن کی مینجمنٹ نے شدید غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ نے ویڈیو کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکت بالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔