میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپین کے ایک ہسپتال میں سانتا کلاز نے انوکھی انٹری ماری، رسیوں سے لٹک کر ہسپتال کی کھڑکی پر گئے اور مریضوں میں تحائف تقسیم کیے۔
دسمبر کا مہینہ آتے ہی کرسمس کی خوشی میں سانتا کلاز کی جانب سے بچوں کو تحائف دینے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ سپین کے ایک ہسپتال میں سانتا کلاز نے اس موقع کو اور بھی یادگار بنانے کا فیصلہ کیا اور ہسپتال کی کھڑکیوں سے مریضوں میں تحفے تحائف بانٹا شروع کر دیئے۔
مریض بھی ہسپتال کی ساتویں منزل کی کھڑکیوں میں سانتا کلاز کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔