شوہر نے ایک سے زائد شادیاں تو نہیں کر رکھیں، سچ صرف ایک ایس ایم ایس کی دوری پر

Published On 31 August,2021 09:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آپ کے شوہر نے ایک سے زیادہ شادیاں تو نہیں کر رکھیں، اگر آپ کو شک ہے تو صرف ایک ایس ایم ایس کے ذریعے سچ معلوم کر لیں۔

اب مرد حضرات اپنی ایک سے زیادہ شادیاں نہیں چھپا سکتے۔ نادرا کی نئی سروس سے بیویاں اپنے شوہروں کی شادیوں کا پتہ چلاسکیں گی، بس شناختی کارڈ ہاتھ لگنے کی دیر ہے۔

حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خواتین کا کہنا ہے کہ دیر آئید، درست آئید، اب شوہر چاہ کر بھی اپنی شادی کو چھپا نہیں سکتے۔