مادہ آکٹوپس ہراساں کرنیوالے نر پر سمندری اشیا پھینکتی ہیں

Published On 31 August,2021 08:50 am

سڈنی:(روزنامہ دنیا) آکٹوپس کی ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں عام پائی جانے والی ‘کامن سڈنی آکٹوپس’ سمندری اشیا مثلاً سیپییاں اور مٹی کے ڈیلوں کو دوسرے آکٹوپس پر برساتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق مادہ آکٹوپس نر آکٹوپس کو نشانہ بناتی ہے جو انہیں تنگ کررہے ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ آکٹوپس نے مٹی، الجی اور سمندری سیپیاں جیسی اشیا اٹھائیں اور اپنے بازوؤں میں چھپائی اس کے بعد انہوں نے پانی کی طاقتور بوچھاڑ سے اس شے کو دوسری آکٹوپس پر پھینکا ۔

2016 کی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ قریب ہی ایک نر آکٹوپس کا گھر تھا جو بار بار مادہ سے ملاپ کی کوشش کررہا تھا۔ اس پر مادہ کو غصہ آیا تو اس نے نہ صرف نر کے گھر پر دس مرتبہ مٹی اچھالی بلکہ اس پر پانچ مرتبہ بیٹھی بھی۔ اسی طرح جب ایک نرآکٹوپس اظہارِ الفت کے لیے مادہ کی جانب بڑھا تو مادہ نے اس کے اطراف غصے سے سیپی پھینکی اور اپنا رنگ بھی بدلا۔