بیوی نے مرے شوہر کی پوجا کرنا شروع کر دی

Published On 14 August,2021 04:55 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، جہاں پر بیوی نے مرے ہوئے شوہر کی مورتی بنا کر پوجا کرنا شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں پدماوتی نامی خاتون نے شوہر کے نام سے چھوٹا سے مندر بنا کر شوہر کی مورتی رکھ دی ہے اور روزانہ اس کی پوجا کرتی ہیں۔

پدماوتی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر 2017ء میں سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، کچھ روز قبل میرے خواب میں آئے اور مجھ سے کہا کہ میری مورتی بنا کر پوجا کیا کرو۔ ہفتہ اور اتوار کے روز پوجا کے خاص انتظامات کرتی ہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں روز کے دوران مفت کھانا بھی بانٹتی ہوں، علاقہ مکین بھی مورتی کی پوجا کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ مورتی کی پوجا کرنے سے ان کے کئی مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں۔

خاتون کی پوجا کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جس پر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا ہے۔