بیلجیئم کی معمر خاتون کے پاس 60 ہزار ٹن باکسز کا ذخیرہ

Published On 11 August,2021 08:30 am

برسلز:(روزنامہ دنیا) بیلجیئم کی ایک معمر خاتون نے 60 ہزار ایسے قدیم اور اعلیٰ معیار کی اشیا کے ٹن باکسز کا خزانہ جمع کررکھا ہے جو دنیا بھر سے منگوائے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 83 سالہ یوویٹ ڈارڈینے کے پاس موجود رنگین ٹن کے ڈبوں میں چاکلیٹس، ٹافیوں، کافی اور چاول وغیرہ کے ڈبے شامل ہیں، جو دنیا بھر سے منگوائے گئے ۔ یوویٹ ڈارڈینے کو یہ پرانی لیکن معیاری اشیا کے ٹن باکسز جمع کرنے کا شوق لگ بھگ 30 برس سے ہے۔

اب یہ اشیا اس قدر زیادہ تعداد میں جمع ہوگئی ہیں کہ یہ چار گھروں میں محفوظ کی گئی ہیں۔ قدیم ڈبے جمع کرنے کی شوقین یہ معمر خاتون بیلجیئم کے صوبے لیگ کے شہر گرانڈ ہالیٹ کی رہائشی ہیں۔