بلی کی پاس ورڈ لگا کر گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

Published On 10 June,2021 04:54 pm

سیئول: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کچھ ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جس کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے، اسی حوالے سے ایک خبر جنوبی کوریا سے آئی ہے جہاں پر ایک بلی پاس ورڈ لگا کر گھر کے اندر داخل ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا سے بلی کے دروازے کا پاس ورڈ لگا کر گھر کے اندر داخل ہونے کی ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ گھر کے مالک نے یہ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں آوارہ بلی کو گھر کے مرکزی دروازے کا پاس ورڈ لگا کر گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹی وی چینل ایس وی ایس سے بات کرتے شہری نے بتایا کہ چند ہفتے قبل میں نے دروازے کے باہر اس بلی کو بولتے ہوئے سنا اور اسے اندر لے آیا۔ میں نے اسے کھانے کو دیا، اسے نہلایا اور اس کی دیکھ بھال کی اور اگلے روز اسے واپس باہر چھوڑ دیا۔

شہری نے بتایا کہ اس کے بعد بھی یہ بلی اکثر گھر کے دروازے کے باہر بیٹھی نظر آتی تھی اور ہم اسے کھانے کو دے دیا کرتے تھے۔ چند ہفتے قبل اس نے خود بخود ہمارے گھر کے دروازے کا پاس ورڈ لگا کر اندر داخل ہونا شروع کر دیا، جس پر ہم پریشان رہ گئے۔

آدمی نے بتایا کہ میں اور میری بیوی دونوں بلیوں سے بہت محبت کرتے تھے اور جب یہ بلی دن میں کئی کئی بار خود پاس ورڈ لگا کر گھر میں داخل ہونے لگی تو ہم نے اسے گود لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اب یہ بلی بھی ہماری فیملی کا حصہ بن چکی ہے اور ہم نے اسے ’دوی بم‘ کا نام دیا ہے۔ اب بھی یہ بلی خود ہی گھر سے باہر جاتی اور خود ہی پاس ورڈ لگا کر دروازہ کھولتی اور اندر آ جاتی ہے۔ ہمیں کبھی بھی اٹھ کر اس کے لیے دروازہ نہیں کھولنا پڑا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے