شادی کی خوشی، دلہے کا ڈانس، دیکھنے والے ہنسنے پر مجبور

Published On 08 June,2021 05:46 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں شادی والے دن دلہے نے خوشی میں بے تکا ڈانس کر کے سب کو ہنسا ڈالا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا (انڈیا ڈاٹ کام) پر ایک ویڈیو شائع کی گئی ہے جس میں موجود دولہا کی انتہائی خوشی نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

ویڈیو میں موجود دولہا دلہن کا تعلق بھارت سے ہے جہاں دونوں کو شادی کی رسومات کی ادائیگی کے لیے منڈپ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک دولہا شادی کی رسم کے دوران دلہن کے پاس سے اٹھ کر ڈانس کردینا شروع کردیتا ہے۔

دولہا کے اس غیر معمولی ڈانس نے شادی میں شریک مہمانوں سمیت دولہا دلہن کے اہل خانہ کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وائرل ویڈیو میں موجود دولہا دلہن کا تعلق بھارت کے کس شہر اور کس ضلع سے ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خاصا پسند کیا جارہا ہے اور بعض صارفین اس ویڈیو کو مسکراہٹ کی وجہ قرار دے رہےہیں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے