میسوری، بے قابو کار اڑ کر مکان کی چھت میں گھس گئی

Published On 25 May,2021 11:09 am

یوریکا:(روزنامہ دنیا) امریکی ریاست میسوری میں کار بے قابو ہو کر اڑتی ہوئی مکان کی چھت میں گھس گئی، حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر یوریکا میں ایک عجیب و غریب کار حادثہ پیش آیا ،دو لڑکے گریجوایشن پارٹی سے نکلنے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ کار بے قابو ہو گئی اور پھر وہ ہوا میں اڑتے ہوئے ایک گھر کی چھت میں جا گھسی۔یہ حادثہ اتوار کو رات ڈیڑھ بجے پیش آیا، گھر کے مکین ابھی سو رہے تھے کہ اچانک چھت سے آفت نازل ہو گئی، انھوں نے دیکھا کہ ایک کار ان سے 6 فٹ کی دوری پر چھت پھاڑ کر آ گھسی ہے ۔

لڑکوں کی قسمت اچھی رہی کہ اس خطرناک حادثے کے باوجود بچ گئے، صحیح سلامت گاڑی سے نکلے اور مزے سے چلتے ہوئے پہلے بیڈ روم سے اور پھر گھر کے مین دروازے سے باہر نکل گئے ۔رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے