فیس بک سے دوری دماغ اور جسم کیلئے فائدہ مند

Published On 24 May,2021 04:55 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ایک حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو صرف چار ہفتے کیلئے بند کر دینا لوگوں کی دماغی صحت میں نہایت اہم تبدیلی لا سکتا ہے

نیویارک یونیورسٹی اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کی سوشل میڈیا کے انسانی ذہن پر اثرات کے حوالے سے کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ 15 منٹ سے زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کے مقابلہ میں ایسے صارفین جنہوں نے فیس بک مکمل طور پر بند کر دی تھی ان کی سماجی سرگرمیاں پہلے سے بہتر پائی گئیں اور ان کا دوسرے لوگوں سے ملنے جلنے میں اضافہ ہو گیا تھا جبکہ پہلے کی نسبت وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے ملنا زیادہ پسند کرنے لگے تھے۔

تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا سے دوری کے نتیجہ میں ان کی جسمانی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوئے ۔ دوسری جانب ایسے افراد حالات حاضرہ سے کم باخبر پائے گئے ۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے