بیجنگ: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح چین سے ایک خبر سامنے آئی ہے جہاں پر دو ننھے بچوں نے پولیس کو دوڑیں لگوا دیں، دونوں ننھے بچے شرارت کرتے ہوئے کھلونا گاڑی مرکزی سڑک پر دوڑا دی۔ عینی شاہد اور پولیس نے معصوں بچوں کی جانیں بچا لیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہیبائی میں دو بچے کھلونا گاڑی گلی میں چلاتے ہوئے اچانک سڑک پر آگئے اور مخالف سمت میں اپنی گاڑی چلانے لگے، خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہ آیا۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کو سڑک پر گاڑی چلاتے دیکھ کر ایک خاتون ڈرائیور نے اپنی کار روک کر بچوں کو سڑک سے ہٹایا، اس دوران پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے اور سخت تنبیہ کے بعد کمسن بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا۔
خیال رہے کہ والدین کی اس بڑی غفلت کے باعث بچوں کی جانیں بھی جاسکتی تھیں۔ کمسن جس سڑک پر کھلونا گاڑی چلارہے تھے وہاں بڑی بڑی گاڑیاں اور ٹرالرز بھی گزر رہے تھے۔