چین میں ٹرانسفارمر کار تیار، ایک بٹن دبا کر روبوٹ میں تبدیل

Last Updated On 06 May,2019 12:27 pm

شنگھائی: ( روزنامہ دنیا) ہالی ووڈ کی فلم ٹرانسفارمر کے کروڑوں مداح ہیں لیکن چین میں ایک دیوانہ ایسا بھی ہے جس نے حقیقت میں ٹرانسفارمر کار بنا ڈالی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرانسفارمر کے دیوانے شخص نے کچھ انوکھا کرنے کی ٹھانی اور اپنی گاڑی کو ٹرانسفارمر میں بدل ڈالا جو ایک بٹن دبانے پر کار سے روبوٹ کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

چینی نوجوان کی اس ٹرانسفارمر کار کی دھوم مچی ہوئی ہے اور دیکھنے والے اس نوجوان کے شوق و لگن کو بے حد سراہ رہے ہیں۔