امریکی مقدمے ختم کرانے کیلئے علی بابا 25 کروڑ ڈالر ادا کرنے کیلئے تیار

Last Updated On 03 May,2019 03:19 pm

: (ویب ڈیسک) چین کی مشہور ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ امریکی مقدمے کو ختم کرانے کے لیے 25 کروڑ امریکی ڈالر ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق چینی ای کامرس کمپنی کی جانب سے جعل سازی کو روکنے کے لیے صلاحیت سے متعلق 2014 میں ریگولیٹری انتباہ کو چھپانے کی غلطی پر مقدمہ سامنے آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمے میں علی بابا سیکیورٹیز پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا کہ 16 جولائی 2014 کو چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن برائے صنعت و تجارت (ایس اے آئی سی) سے ملاقات کو سامنے لانے میں ناکام رہے جبکہ ملاقات امریکہ میں کمپنی کے 25 ارب ڈالر کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) سے 2 ماہ قبل ہوئی تھی۔