آرٹسٹ کے فن پارے کی پر اسرار نیلامی

Last Updated On 07 October,2018 01:42 pm

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکا کے شہر میامی میں سٹریٹ آرٹ یا گرافیٹی تصاویر بنانے کے لیے معروف برطانوی مصور بینکسی کے ایک فن پارے کی نیلامی اس وقت پر اسرار بن گئی جب وہ خود بخود فریم سے نکل کر ٹکڑے ہونے لگا۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس فن پارے کو نیلامی کے لئے پیش کیا گیا اور فروخت کے لئے اس کی حتمی بولی لگنے لگی۔ کینوس پر ایک چھوٹی لڑکی کو دکھایا گیا تھا جو غبارے والا دل پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

جیسے ہی اس کینوس کی قیمت کروڑوں ڈالر تک پہنچی تو کینوس اپنے فریم سے آہستہ آہستہ سرکتا ہوا ٹکڑے ہونے لگا۔نمائش کے منتظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پہلے کبھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کیا۔اس شاہکار کے اس طرح خراب ہونے پر بھی اس کی اہمیت باقی ہے۔