فلاپی ڈسک کی مدد سے فن پارے تخلیق کرنیوالا برطانوی آرٹسٹ

Last Updated On 24 September,2018 08:06 pm

لندن: (دنیا نیوز) فلاپی ڈسک کو استعمال کر کے فن پارے تخلیق کرنے والے برطانوی آرٹسٹ نے سب کو حیران کردیا۔

برطانوی آرٹسٹ نے پرانی فلاپی ڈسک کی مدد سے شاندار فن پارے بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ فنکار نے پرانی فلاپی ڈسک اور وی سی آر کی کیسٹوں کی مدد سے خوبصورت اور دلکش فن پارے بنائے۔ برطانوی آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ان فن پاروں کو بنانے میں کافی وقت لگتا ہے، یہ فن آپ کو ماضی میں لے جاتا ہے۔

 

لوگوں نے فنکار کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔