برطانیہ میں چوروں نے واردات کیلئے انوکھا سٹائل اپنا لیا

Last Updated On 08 September,2018 03:13 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بیحد عام ہیں تاہم امریکہ میں چور کے انوکھا سٹائل نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیا۔

چوری کا یہ دلچسپ واقعہ برطانیہ کے شہر نوٹنگھم کے شاپنگ مال کی جیولری شاپ میں پیش آیا جب ایک چور کسٹمر بن کر آیا اور کاؤنٹر پر رکھی جیولری میں سے گولڈ بریسلٹ نکلوا کر دیکھنے لگا کہ اسی دوران اسکا ساتھی آیا اور 750 پاؤنڈ مالیت کا سونے کا بریسلٹ چھین کر فرار ہو گیا جبکہ کسٹمر چور بھی ہکا بکا بننے کا ڈرامہ کرتے ہوئے وہاں سے رفو چکر ہو گیا۔

جیولری شاپ کے مالک نے پولیس کی جانب سے کارروائی نہ دیکھ کر سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی ہے اور دیکھنے والوں سے چوروں کو پکڑنے کی درخواست کی ہے۔