تھائی لینڈ کے پیٹ شو میں‌ سینکڑوں جانور لوگوں‌ کی توجہ کا مرکز

Last Updated On 07 September,2018 11:22 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) تھائی لینڈ میں پالتو جانوروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے سینکڑوں جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہونیوالے اس سالانہ پیٹ ایکسپو میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے پالتو کتوں، بلیوں، پرندوں اور مختلف اقسام کے جانوروں کے ہمراہ بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

دلچسپ نوعیت کے اس پیٹ ایکسپو میں موجود مختلف نسل کے کتوں اور بلیوں کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعدادیہاں کا رُخ کر رہی ہے جبکہ درجنوں جانوروں کو ایک ساتھ دیکھ کر بچے بھی بیحد انجوائے کر رہے ہیں۔ واضح رہے یہ پیٹ ایکسپو تین روز تک جاری رہے گی۔