آسٹریلین ولابی کے بچے سفاری پارک میں چھوڑ دیئے گئے

Last Updated On 06 September,2018 10:46 am

سان ڈیگو (دنیا نیوز ) آسٹریلیا میں پائے جانے والے ولابی کے تین بچے امریکا کے سان ڈیگو سفاری پارک میں چھوڑ دیئے گئے، تینوں بچوں کو نگرانوں نے پالا ہے۔

ولابی کے بچوں کی عمریں گیارہ ماہ ہیں، ان کے نام لورا، تھیلما اور ٹیٹم ہیں۔ تینوں بچے جلد ہی نئے ماحول سے مانوس ہو گئے، ولابی کا تعلق کینگرو کے خاندان سے ہے اور انہی کی طرح اپنے بچوں کو جسم میں بنی تھیلی میں رکھتے ہیں۔ سبزہ خور ولابی سائز میں کینگرو سے چھوٹا ہوتا ہے۔