دنیا کی سب سے تیکھی اور تیز مرچیں کھانے کا مقابلہ

Last Updated On 30 August,2018 10:06 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ہو نے والے ایک منفرد مقابلے میں شریک افراد کی آ نکھوں سے آ نسو اور کانوں سے دھواں نکلنے لگا کیونکہ یہ دنیا کی سب سے تیز مرچیں چبانے کا مقابلہ تھا۔

برطانوی کاؤنٹی ڈیوان شائر میں ہونے والے اس دلچسپ مگر مشکل مقابلے میں شرکا نے مرچیں کھانے کا مظاہرہ کیا اور مرچیں بھی وہ جنہیں مانا جاتا ہے دنیا کی تیز ترین۔ ڈیوان فائر اینڈ سپائس فیسٹیول میں ہونیوالے اس مقابلے میں لال، ہر ی اور پیلی مرچیں چبانے کے مقابلے کی ابتدا تو ہلکی مرچ سے ہوئی لیکن ایک کے بعد ایک تیز مر چ سامنے لائی گئی اور جو بہادر سب چبا گیا اسے ہی اس مقابلے کا فاتح مانا گیا۔