شتر مرغ نے کھانا دیر سے لانے پر چڑیا گھر ملازم کی درگت بنا ڈالی

Last Updated On 17 August,2018 11:07 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو شتر مرغ کو دیگر جانوروں اور پرندوں کے مقابلے میں امن پسند سمجھا جاتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو جاتا ہے۔

یقین نہ آئے تو روس کے ایک چڑیا گھر میں موجود جارحانہ مزاج رکھنے والے اس شتر مرغ کو ہی دیکھ لیجئے جو اپنے سامنے کھڑے شخص کو برداشت نہ کر پایا۔ شتر مرغ نے چڑیا گھر کے ملازم پر اچانک دھاوا بول دیا جب وہ اسکو کھانا تاخیر سے دینے آیا۔ شتر مرغ نے چونچ سے حملہ کرتے ہوئے لاتیں مار کر اسے زمین پر گرا دیا۔ چڑیا گھر کا ملازم اس غیر متوقع حملے پر حیران و ششدر رہ گیا۔