عجیب الخلقت سمندری جانوروں کی دہشت ناک تصاویر

Last Updated On 16 August,2018 01:59 pm

سڈنی: (روزنامہ دنیا) یہ ایسے جانور ہیں جو اس سے قبل آپ کی نظروں سے شاید ہی گزرے ہوں۔ ان تصاویر میں سمندری جانوروں کے ایسے مناظر ہیں جو کسی کو بھی دہشت زدہ کرنے کیلئے کافی ہیں۔

مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سمندری مچھلی نے اپنے سے بڑا شکار کیا اور سخت مصیبت میں پھنس گئی۔ اسی طرح حیرت انگیز مکڑی کو دیکھئے جو 

خطرے کے وقت خود کو سٹیکر کی طرح پچکا کر درخت کی شاخ کا حصہ بن جاتی ہے۔

اسی طرح زیلیا پولی مورفا ایک طرح کی فنگس ہے جو زمین سے اس طرح پھوٹتی ہے کہ لگتا ہے کہ کسی انسان نے اپنی انگلیاں باہر نکالی ہیں۔

جبکہ گرے رنگ کی یہ چھوٹی سی ایک عجیب و غریب مچھلی ہے جو آتش فشاں ماحول میں بھی سلامت رہتی ہے اور دیکھنے میں بہت عجیب نظر آتی ہے۔