100ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے برطانوی بزرگ کی سکائی ڈائیونگ

Last Updated On 15 August,2018 10:41 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی زندہ دل بزرگ نے اپنی 100ویں سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز اپنایا، بوڑھے شخص نے پندرہ ہزار فٹ کی بلندی سے گائیڈ کیساتھ سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی ہمت و طاقت ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن 100 سالہ یہ برطانوی دادا جان تو ایک مثال ہیں جنہوں نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ کر سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کرکے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برطانیہ کی کاؤنٹی ہمپشائر سے تعلق رکھنے والے بزرگ نے اپنی 100ویں سالگرہ پر سکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کرکے اپنے بچوں اور پوتوں سے خوب داد سمیٹی۔