نیویارک میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول

Last Updated On 14 August,2018 12:51 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکہ میں روایتی ڈریگن بوٹ میلے کے موقع پر کشتیوں کی دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے بھرپورشرکت کی۔

امریکہ کے شہر نیویارک میں منعقد ہونیوالی سالانہ انٹرنیشنل ڈریگن بوٹ ریس میں امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا اور کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے نہ صرف پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی خوب کیا۔

منفرد نوعیت کے اس دو روزہ ڈریگن بوٹ ریس کودیکھنے کیلئے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے جو نہ صرف اس ایونٹ کو انجوائے کررہے تھے بلکہ کھلاڑیوں کی مہارت کی داد بھی دے رہے تھے۔