پالتو کتے نے وفاداری کی نئی مثال قائم کردی

Last Updated On 13 August,2018 12:07 pm

لاہور(نیٹ نیوز) پالتو جانوروں کی اپنے مالکان کیساتھ والہانہ محبت بے مثال ہے جس کی آئے روز نت نئی مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں۔کتے کی اپنے مالک سے محبت اور وفاداری کا ایک اور ثبوت چین میں دکھائی دیا ہے جہاں ایک کتا روزانہ 12 گھنٹے تک ریلوے سٹیشن پر مالک کی راہ تکتا ہے۔

شیانگ شیانگ نامی یہ کتا مالک کیساتھ صبح 8 بجے ریلوے سٹیشن پر اسے کام کیلئے رخصت کرکے وہیں بیٹھ جاتا ہے اور اس کی آمد کا انتظار کرتا ہے اور رات کو مالک کے آتے ہی یہ کتا اس سے چمٹ جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی گھر چلا آتا ہے۔

پالتو کتے کی وفاداری پر وہاں سے گزرنے والے افراد بھی حیران رہ جاتے ہیں جبکہ یہ کتا سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔