امریکہ میں سو سے زائد بکریوں نے گھرپر دھاوا بول دیا

Last Updated On 05 August,2018 02:32 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی ریاست اداہو میں اس وقت ایک گھر کے مکینوں کے ہوش اُڑ گئے جب بیک وقت سو سے زائد بکریوں نے گھر پر دھاوا بول دیا۔

 

چھوٹی چھوٹی بکریوں کا بڑا سا ریوڑ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور سوچنے لگے کہ ان کے ساتھ رکھوالا بھی نہیں اور یہ سب اچانک سے گھر میں بن بلائے مہمان کی طرح کیسے چلی آئیں۔

ننھی بکریاں گھر کے احاطے میں موجود پھول پتے دیکھ کر یہاں پہنچیں اور گھر میں بھی داخل ہو گئیں۔ بکریوں کے ریوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔