پنجاب میں ڈینگی کے وارجاری ، مزید 131 کیسز رپورٹ

Published On 02 October,2024 11:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 131 نئے مریض سامنے آگئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 109، لاہور سے 08 اور قصور سے 02 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، اسی طرح  فیصل آباد اور اٹک سے 3-3 جبکہ جہلم، گوجرانوالہ، چکوال، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 720 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1965 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔