لاہور: (روزنامہ دنیا) جنوبی چین میں کسی بھی جانور کے پاؤں کا قدیم ترین نشان دریافت ہوا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ نشان ساڑھے 54 کروڑ سال پرانا ہے تاہم یہ کس جانور کا ہے ، اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا اس فوصل میں دو قدموں کی قطار کے نشان دیکھے جا سکتے ہیں اور کسی بھی ٹانگوں والے جانور کا یہ قدیم ترین ریکارڈ ہے۔
یہ تحقیق ایک چینی ٹیم نے کی ہے ۔محققین کو اس بات کا حتمی طور پر پتا نہیں ہے کہ کیا اس جانور کی دو ٹانگیں تھیں یا اس سے زیادہ، تاہم ان کا خیال ہے کہ اس بات کا امکان ہی زیادہ ہے کہ یہ نشان کسی بائی لٹریئن جانور کے ہیں، یہ جانوروں کی وہ قسم ہے جن کے بیرونی اعضا جوڑیوں میں ہوتے ہیں اور یہی گروپ آج دنیا بھر میں مختلف ذیلی اقسام کی شکل میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔
قدموں کے نشانات جنوبی چین میں یانگزتی جورج کے علاقے میں دریافت کئے گئے ہیں۔ جن پتھروں میں یہ نشان ملے ہیں وہ 551 ملین سے 541 ملین سال پرانے ہیں۔