شنگھائی: (دنیا نیوز) جنوبی چین میں ساڑھے 54 کروڑ سال پرانے جانور کے پاؤں کا نشان دریافت ہوا ہے۔ جن پتھروں میں یہ نشان ملے ہیں وہ 551 ملین سے 541 ملین سال پرانے ہیں۔
چینی ٹیم کی یہ تحقیق سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ساڑھے 54 کروڑ سال پرانا یہ نشان کسی جانور کا ہے۔ اس فوصل میں دو قدموں کی قطار کے نشان دیکھے جا سکتے ہیں۔
محققین کا خیال ہے کہ یہ نشان کسی بائی لیٹریئن جانور کے ہیں جن پتھروں میں یہ نشان ملے ہیں وہ 551 ملین سے 541 ملین سال پرانے ہیں۔