چین میں سکّوں کی مدد سے حیرت انگیز شاہکار تیار

Last Updated On 05 June,2018 11:57 am

لاہور(نیٹ نیوز) چین کے ماہر آرٹسٹ نے سکّوں کی مدد سے حیرت انگیز شاہکار تیار کرکے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

دنیا بھر میں کئی ایسے ماہر فنکار موجود ہیں جو اپنی فنکارانہ اور حیرت انگیز صلاحیتوں سے لوگوں کو حیران کردیتے ہیں۔ چین سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک ماہر فنکار نے سکوں کی مددسے پیچیدہ مگر دکھنے میں خوبصورت مجسمے تیار کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

اس ماہر آرٹسٹ نے آٹھ ہزار چھ سو سکوں کا استعمال کرتے ہوئے چین کے مشہور مقام تیانمن سکوائر کی ہو بہو نقل تیار کی ہے جسے دیکھ کر داد دینے کو دل چاہتا ہے۔

اس کے علاوہ اس فنکار نے کئی ایسے دلچسپ شاہکار تیار کئے ہیں جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔